شہر میں پارکنگ پلازے جلد تعمیر کئے جائیں، تاجر برادری

شہر میں پارکنگ پلازے جلد تعمیر کئے جائیں، تاجر برادری

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

وفد میں ظفر قادری، طارق جدون، ندیم شیخ، تاج عباسی، شیخ آصف اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر شاہد غفور نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو شہر کے دیرینہ مسائل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہے جس سے تاجر برادری کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں، انھوں نے مزید کہا ہے کہ اگر اندرون شہر میں موجود منڈیوں جن میں گندم منڈی سبزی منڈی نمک منڈی سمیت دیگر شامل ہیں، انھیں شہر سے باہر منتقل کیا جائے، جس پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کہا ہے کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرونگا اور ہر مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں