ٹانک پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری

پشاور (دنیا رپورٹ )وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے ٹانک میں پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب ہونے والی کابینہ کے نومنتخب صدر نور محمد برکی۔۔۔
جنرل سیکرٹری شیخ رحمت اللہ اور دیگر سے حلف لیا،حلف برداری کی یہ تقریب ٹانک پریس کلب میں ہوئی، جس میں ایم پی اے محمود خان بیٹنی، تحصیل میئر صدام حسین، تحصیل میئر بہادر خان، شمس الزمان سمیت دیگر معززین شریک تھے ،وفاقی وزیر نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب بھی کیا ۔