اے سی سیکرٹریٹ کے بھائی انتقال کرگئے ، آبائی قبرستان میں سپردخاک

 اے سی سیکرٹریٹ کے بھائی انتقال  کرگئے ،  آبائی قبرستان میں سپردخاک

بھارہ کہو (نمائندہ دنیا)اے سی سیکرٹریٹ میاں انیل سعید کے بڑے بھائی میاں نبیل سعید گزشتہ روز طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔۔۔

نماز جنازہ آبائی گاؤں ٹو بہ ٹیک سنگھ میں ادا کی گئی مرحوم عرصہ دراز سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے،مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے کل 10فروری بروز جمعہ شام 5.30بجے فیصل مسجداسلام آباد میں دعائے مغفرت کی جائے گی ، مرحوم کے انتقال پر سیاسی سماجی وصحافتی شخصیات گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت  کی ہے ۔ اور لواحقین سے خصوصی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں