مہنگائی مارچ عوامی امنگوں کی ترجمان ثابت ہوگا،میاں اسلم

مہنگائی مارچ عوامی امنگوں کی ترجمان ثابت ہوگا،میاں اسلم

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جماعت اسلامی پاکستان کے نا ئب امیرمیاں اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا لاہور تا راولپنڈی تین روزہ مہنگائی مارچ عوامی اُمنگوں کی ترجمان ثا بت ہو گا۔۔۔

 آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ شرائط قوم کے سامنے رکھی جائیں،نااہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور بدامنی کے عفریت کے سامنے کھڑا کر دیا ہے ، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پر مشتمل ٹرائیکا ایکسپوز ہوگیا، عوام کے سامنے ان کا بھیا نک چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ،غریب قوم مزید قربانیاں نہیں دے سکتی اب کی بار حکمران و اشرافیہ قربانی دیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔میاں محمد اسلم نے کہا ملک کو آئی ایم ایف اور بیرونی قرضوں کی ضرورت نہیں، حکمران اپنی کرپشن بند کریں، انھوں نے کہا عوام آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو کامیاب بنا کر پاکستان کومسائل کے دلدل سے نکال سکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں