سابقہ ریکا رڈ یا فتہ شنڈا گینگ کے دو ارکان سمیت 3ڈکیت گرفتار
اسلام آباد(خبر نگار) کوہسار اور کراچی کمپنی پولیس نے سابقہ ریکا رڈ یا فتہ شنڈا گینگ کے دو ارکان سمیت 3ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا ۔۔۔
کوہسار تھانے میں گرفتار ملزمان راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے ، جن کے قبضہ سے شہر یو ں سے اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی نقدی، مو با ئل فون، مو ٹر سائیکل اوروارداتوں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ بر آمد کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کی شنا خت اعجا ز الحق عرف شنڈااور ضیا ء الحق کے ناموں سے ہوئی ہے ، ادھر کراچی کمپنی پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث گر وہ کے اہم رکن محمد نوید کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے مسروقہ قیمتی مو با ئل فون برآمد کرلیا گیا،ملزم کے خلاف تھانہ کر اچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے ۔