پلاٹوں کی نیلامی اختتام پذیر،19ارب کے 17پلاٹس فروخت

پلاٹوں کی نیلامی اختتام پذیر،19ارب کے 17پلاٹس فروخت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے کے زیر اہتمام جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں تین روزہ کمرشل پلاٹوں کی نیلامی اختتام پذیر ہوگئی۔

تین روزہ کمرشل پلاٹوں کی نیلامی میں 17 پلاٹس 19.325 ارب روپے میں فروخت کئے گئے ۔نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے کی۔سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی شہر کی ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کے لئے استعمال میں لائی جائے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں