تین ڈکیت گرفتار،2رہزن رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)سنگجانی پولیس نے ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ 2 تیس بور پستول، ایک خنجر اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا، ملزمان کی شناخت سجاد، قمر شہزاد اور آکاش ذاکر کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ ادھر تھانہ کوہسار پولیس نے رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ارکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا قیمتی موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عرفان اور دانیال کے ناموں سے ہوئی، مزیدتفتیش جاری ہے۔