وزیرتعلیم سے فن لینڈسفیرکی ملاقات،تعاون پرتبادلہ خیال
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان میں فن لینڈ کے سفیر ہنوریپاٹی نے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی سے ملاقات کی۔
مدد علی سندھی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے حوالے سے مہارت اور علم کا تبادلہ پاکستان میں موجودہ اداروں کو اپ گریڈ کر سکتا ہے ۔ وزیر اور سفیر نے نیشنل سکلز یونیورسٹی میں ایک سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام پر اصولی طور پر اتفاق کیا جو فن لینڈ کی ٹورکو میونسپلٹی کی مدد سے کنسٹرکشن، آئی ٹی، ٹیچرز ٹریننگ اور انجینئرنگ سٹڈیز کے علاوہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ انڈسٹری پر توجہ دے گا۔اسی طرح فن لینڈ کی ٹورکو میونسپلٹی کے تعاون سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ میں ایک سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائیگا۔