ملکی معیشت کے اعداد و شمار انتہائی ہولناک:احسن اقبال

ملکی معیشت کے اعداد و شمار انتہائی ہولناک:احسن اقبال

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہے۔۔۔

فائیو ایز معیشت کے تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی حیثیت رکھتا ہے ،ہمیں برآمدات میں اضافے کے لئے تمام وسائل مہیا کرنا ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت فائیو ایز اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے مزیدکہا کہ فائیو ایز پر عملدرآمد میں تمام وزارتوں کو مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی۔ ملکی معیشت کے حوالے سے اعداد و شمارانتہائی  ہولناک ہیں ، دریں اثنا وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال سے پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدم نے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں ایرانی صدر کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے ممکنہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں