اساتذہ کی عارضی ڈ یوٹیاں منسوخ، مقام تعیناتی پر جوائننگ کی ہدایت

اساتذہ کی عارضی ڈ یوٹیاں منسوخ، مقام تعیناتی پر جوائننگ کی ہدایت

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے اساتذہ کی عارضی ڈیوٹیاں منسوخ کر دیں اور انہیں متعلقہ مقام تعیناتی پرجوائننگ دینے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

متعلقہ پوسٹ پر جوائننگ نہ دینے والے اساتذہ کی کو غیرحاضر تصور کیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای او کو ہدایت کی گئی ہے کہ راولپنڈی ضلع کے تمام سرکاری سکولوں کے وہ اساتذہ جو غیر تدریسی ڈیوٹیوں پرعارضی طورپر مامور ہیں ا ن کی فوری طور پر متعلقہ ڈیوٹیوں پر تعیناتی یقینی بنا ئی جائے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں