2گاڑیاں، 15موٹرسائیکل چوری،1لاکھ چھین لئے گئے

2گاڑیاں، 15موٹرسائیکل چوری،1لاکھ چھین لئے گئے

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں سے 2گاڑیاں، 15موٹرسائیکل چوری جبکہ لاکھوں روپے، موبائل فونز چھین لئے گئے۔ تھانہ وارث خان کی حدود سے صدیق اور کینٹ کی حدود سے عمران ملک کی گاڑی چوری کر لی گئی۔۔

روات میں عمر محمود اور اس کے چچا عبدالوحید سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل، 2موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی، پیرودہائی میں یاسر علی سے موبائل فون، 22ہزار روپے، گھڑی چھین لی گئی، نیوٹاؤن میں 2موبائل فونز چھین لیے گئے۔ صادق آباد میں حبدار سے 2موبائل فونز و انگوٹھی، صادق آباد میں عمر فیض سے موبائل فون، 10ہزار روپے اور گھڑی چھین لی گئی۔ نصیرآباد میں راجہ ثامر حسین سے لیپ ٹاپ، 2موبائل فون، 82ہزا رروپے چھین لئے گئے، صادق آباد میں عثمان شاہد کے گھر سے 4موبائل فون، 7ہزار روپے چوری ہو گئے، مقدمات درج کر لئے گئے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں