راولپنڈی سے 10ملزم گرفتار،4پستول ،5کلو چرس برآمد

راولپنڈی سے 10ملزم گرفتار،4پستول ،5کلو چرس برآمد

راولپنڈی( خبر نگار)راولپنڈی پولیس نے 10ملزمان کو گرفتارکرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔

 گوجر خان پولیس نے ملزم شوکت سے 10لٹر شراب،ٹیکسلا پولیس نے شاکر سے پستول،حاشر سے پستول، شمشیر سے پستول ،صادق آباد پولیس نے خلیل سے پستول برآمد کیا ۔ صدر واہ پولیس نے امیر خان سے 1کلو650گرام چرس، ملزم بلال سے 520گرام چرس، گوجر خان پولیس نے سکندر سے 1کلو600 گرام چرس،پیرود ہا ئی پولیس نے آصف سے 650 گرام چرس،چونترہ پولیس نے ملزم فاضل سے 520 گرام چرس برآمد کی ۔ مقدمات درج کرلئے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں