مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب دو اشتہاری گرفتار

مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب دو اشتہاری گرفتار

راولپنڈی (خبر نگار) کارسرکا ر میں مزاحمت اور دھمکیاں دینے ، چھ افراد کو زخمی کرنے کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب دو اشتہاری گرفتار کر لیے گئے ۔

رتہ امرال پولیس نے کارسرکا ر میں مزاحمت اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری اشرف کو گرفتار کیا۔ گوجرخان پولیس نے کلہاڑیوں سے دو خواتین سمیت 6افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری نصیر کو گرفتار کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں