پاکستانی پارلیمانی وفد کی چائنہ کمیونسٹ پارٹی اور ماہرین معاشیات سے ملاقات، معاشی چیلنجز پر تبادلہ خیال

پاکستانی پارلیمانی وفد کی چائنہ کمیونسٹ پارٹی اور ماہرین معاشیات سے  ملاقات، معاشی چیلنجز پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی وفد نے چائنہ کمیونسٹ پارٹی اور ماہرین معاشیات سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک چین تعلقات اور پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی ماہر معاشیات نے وفد کو بریفنگ دی۔ وفد میں ایم این اے سید مرتضیٰ محمود، ملائکہ رضا، حسن مرتضیٰ، ندا کھوڑو، قاسم نوید قمر، حنا پرویز بٹ، رانا ارادت شریف و دیگر شامل ہیں۔ وفد نے کہا پاکستان چین کی ترقی اور تعاون سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں