سرکاری تعلیمی اداروں میں آج صفائی مہم شروع، وزارت کی تصاویر بھیجنے کی ہدایت

سرکاری تعلیمی اداروں میں آج صفائی مہم  شروع، وزارت کی تصاویر بھیجنے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے ایف ڈی ای کے زیر انتظام سرکاری تعلیمی اداروں میں آج سے خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔۔

سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی کے ایف ڈی ای کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا صفائی مہم پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے، سیکرٹری تعلیم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سرکاری تعلیمی اداروں کا دورہ کریں گے، ایف ڈی ای کے حکام سے کہا گیا صفائی مہم کے دوران تعلیمی اداروں کا وزٹ کریں اور تصاویر بھی بھیجیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں