موٹر وے پر گاڑی سے 24 کلو افیون 30کلو چرس برآمد، دو ملزم گرفتار

موٹر وے پر گاڑی سے 24 کلو افیون  30کلو چرس برآمد، دو ملزم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، موٹروے پر بھیرہ کے قریب کارروائی میں 24 کلو افیون اور 30 کلو چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ منشیات اور ملزمان اے این ایف کے حوالے کر دیئے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں