ڈی آئی جی آپریشنز کی رات گئے ڈیوٹی چیکنگ، تعریفی اسناد، انعامات کا اعلان

ڈی آئی جی آپریشنز کی رات گئے ڈیوٹی  چیکنگ، تعریفی اسناد، انعامات کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری نے رات گئے وفاقی دارالحکومت میں ڈیوٹی پڑتال کی۔۔

انہوں نے ڈیوٹی پر مامور فرنٹیئر کانسٹیبلری اور اسلام آباد پولیس کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور مستعدی سے ڈیوٹی کرنے والے جوانوں کو تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں