مضامین بیس پر اسلامی یونیورسٹی 100بہترین جامعات میں شامل

مضامین بیس پر اسلامی یونیورسٹی 100بہترین جامعات میں شامل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کیو ایس نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کو مضامین کی بنیاد پر جاری رینکنگ میں دنیا کی بہترین 51-100جامعات کی فہرست میں شامل کر لیا۔

کیو ایس کی رینکنگ 2024کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے اِلٰہیات، الوہیت اور مذہبی علوم (اسلامک سٹڈیز) میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بہترین 51-100جامعات کی فہرست میں شامل ہوئی۔ اسی رینکنگ میں جامعہ کے شعبہ ریاضی کو دنیا بھر میں 351-400 بہترین جامعات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ اس سال بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پہلی بار شعبہ طبیعیات میں بھی 601-640 کی کیٹیگری میں شامل ہوئی ہے ۔ ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک اور صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے اسلامی یونیورسٹی کی کمیونٹی کو ایک اور سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں