نیو ٹیک معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کر سکتا:رانا مشہود

نیو ٹیک معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کر سکتا:رانا مشہود

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے یوتھ افیئرز رانا مشہود احمد نے کہا نیو ٹیک پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے میں بہت زیادہ مدد کر سکتا ہے ۔

انہوں نے نیو ٹیک کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے ٹیم کو تجاویز اور سفارشات دیں۔ رانا مشہود نے گزشتہ روز نیوٹیک ہیڈ کوارٹرز میں چیئر پرسن نیوٹیک سے ملاقات کی، چیئر پرسن گلمینہ بلال احمد اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر جان نے انہیں بریفنگ میں بتایا کہ کس طرح نیو ٹیک نے مختلف پراجیکٹس میں یوتھ کو تکنیکی تربیت دی اور خود روزگاری کیلئے ایمپاور کیا اور کس طرح ویمن ایمپاورمنٹ سپیشل انیشیٹو سے خواتین کو تکنیکی تربیت دے کر اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں