گن پوائنٹ پر مزید وارداتیں 14 موٹر سائیکل گاڑی لاکھوں روپے زیورات غائب

گن  پوائنٹ  پر  مزید  وارداتیں  14 موٹر سائیکل  گاڑی  لاکھوں  روپے  زیورات غائب

راولپنڈی (خبر نگار) سرقہ بالجبر، سٹر یٹ کرائم، چوری وغیرہ کی وارداتوں میں شہریوں کو گاڑی، 14موٹر سائیکلوں، لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا۔ ٹیکسلا میں ابراہیم کی گاڑی چوری ہوگئی۔۔

 تھانہ سول لائن کے علاقہ تلسہ روڈ پر کامران شفیع اے ٹی ایم سے رقم نکال رہا تھا کہ مسلح شخص آیا اور اس سے موبائل فون اور موٹرسائیکل کی چابی چھین کر فرارہوگیا، ساجد سے تھانہ وارث خان کے علاقہ کمیٹی چوک میٹروسٹیشن کے پاس دو موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر پرس چھین لیا، تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں حنیف سے گن پوائنٹ پر موبائل فون، نقدی اور 2گھڑیاں چھین لی گئیں۔ عید پر گھر میں عدم موجودگی کے دوران ویسٹریج میں افتخار کے گھر سے 6لاکھ روپے ،20لاکھ کا سونا، تھانہ آر اے بازار کے علاقہ میں مبشر کے گھر سے لیپ ٹاپ، 1لاکھ روپے ، 1لاکھ روپے کا زیور چوری کر لیا گیا۔ ریس کورس کے علاقہ میں دانیال کی دکان سے بھکاری عورتیں موبائل فون چوری کر کے لے گئیں، مقدمات درج کر لیے گئے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں