مری میں مزید چار غیر قانونی تعمیرات جزوی مسمار

مری میں مزید چار غیر قانونی تعمیرات جزوی مسمار

مری (نمائندہ دنیا) ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

اے ڈی سی آرمری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز نے کہا ہے کہ نقشے کے بر خلاف بننے والی تمام تعمیرات گرائی جائینگی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھوربن روڈ، نرگولی سمیت دیگر مقامات پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے 4 تعمیرات کو جزوی طور پرمسمار کر دیا گیا ہے۔ ان تعمیرات کے مالکان نے نقشے انتظامیہ کو جمع نہیں کروائے تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ بغیر دباؤ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں