راولپنڈی: 4 ڈاکو گرفتار، موٹر سائیکل، دو لاکھ روپے، اسلحہ برآمد

 راولپنڈی: 4 ڈاکو گرفتار، موٹر سائیکل، دو لاکھ روپے، اسلحہ برآمد

راولپنڈی(خبرنگار)چار ڈاکو گرفتار، پانچ مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے۔ ایس ایچ او گنجمنڈی تھانہ عاطف ستار کے مطابق دوران ڈکیتی شہری ریاست حسین کو قتل کرنے والے۔۔۔

 دو ملزمان عمر شہزاد اور شہباز گل کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم 2لاکھ 30ہزار روپے ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا ،ایس ایچ او تھانہ پیرود ہا ئی سبطین شاہ کے مطابق خاتون کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم طاہر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ایس ایچ او ٹیکسلا گلتاج راجہ کے مطابق لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کرنے والے اشتہاری مجرم عاطف کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان عاطف اور عقیل نے اغوا کے بعد لڑ کے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ایس ایچ او تھانہ ریس کورس افتخار احمد کے مطابق ڈنڈوں کے وار کر کے شہری کو قتل کرنے وا لے ملزم نعمان گرفتار کر لیا گیا ۔ ایس ایچ او تھانہ مندرہ یاسر محمود کے مطابق ،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ذ بیح گینگ کے سرغنہ ذبیح اللہ، ساتھی نعیم اختر و دیگر کو گرفتار کرکے 5چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کئے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں