سابق ایم ڈی این ٹی سی کیخلاف انکوائری رپورٹ دبا لی گئی

 سابق ایم ڈی این ٹی سی کیخلاف انکوائری رپورٹ دبا لی گئی

اسلام آباد(ایس ایم زمان)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے سابق ایم ڈی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی طرف سے قواعد میں تبدیلی اور ترقیاتی منصوبوںکی منظوری کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ دو ماہ سے کابینہ کو نہیں بھجوائی۔

 نگران وفاقی کابینہ نے دسمبر 2023میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری علی اصغر کی سربراہی میں پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے سابق منیجنگ ڈائریکٹر معراج گل کی جانب سے وزارت کی مشاورت کے بغیر این ٹی سی بورڈ کے چیئرمین کاعہدہ سنبھالنے ، بطور چیئرمین این ٹی سی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، این ٹی سی کے ممبرٹیکنیکل اور ممبر فنانس کی عارضی بنیادوں پر تقرری کی منظوری سمیت مختلف قواعد ودیگر بے ضابطگیوں پر تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنی تھی۔ تاہم دو ماہ گزرنے کے باوجود مذکورہ تحقیقاتی رپورٹ کابینہ کو نہ بھجوائی جا سکی۔ وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈٹیلی کمیونیکیشن کیپٹن (ر) محمد محمود نے اس حوالے سے پیغام وصول ہونے کے باوجود جواب نہیں دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں