ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری

 ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں، انہوں نے مارک شدہ درخواستوں پر کارروائی کرکے رپورٹ دینے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور ان سے مناسب رویہ اختیار کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں