یونیورسٹی اساتذہ کا تنخواہوں میں اضافہ کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

یونیورسٹی اساتذہ کا تنخواہوں میں اضافہ کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آل پبلک یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپوبٹا) کے صدر ڈاکٹر سمیع الرحمان نے کور کمیٹی سے منظوری کے بعد حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی گرانٹ میں چار گنا اضافہ کیا جائے۔۔۔

 تمام یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ ہاؤس رینٹ، میڈیکل الاؤنس اور کنوینس الاؤ نس میں بھی 200 فیصد اضافہ کیا جائے ڈسپیرٹی الاؤنس کو تمام ملازمین کو بلا تفریق جاری کیا جائے، پنشنرز کی پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے، تمام یونیورسٹی کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز، ایڈ ہاک اساتذہ اور دیگر ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔ وفاقی ایچ ای سی کو ختم کرکے صوبائی ایچ ای سی کو بجٹ جاری کیا جائے۔ صدر اپوبٹا نے واضح کیا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو وفاقی بجٹ کے موقع پر پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں