شہر کے سیوریج کی بہتری کیلئے اربوں کے منصوبے

شہر کے سیوریج کی بہتری کیلئے اربوں کے منصوبے

لاہور(شیخ زین العابدین)لاہور کا سیوریج سسٹم بہتر بنانے کے منصوبوں میں بڑی پیشرفت ہوگئی، واسا نے پی سی ون منظوری کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس، کمشنر آفس، محکمہ ہاؤسنگ اور پی اینڈ ڈی کو ارسال کر دئیے۔

تفصیل کے مطابق لاہور میں گزشتہ 15 برس سے سیوریج انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آئے روز شہر کی کسی شاہراہ پر شگاف پڑنے کا واقعہ رونما ہورہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے سیوریج انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دے دی۔ واسا انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور نئی مشینری کی خریداری کا منصوبہ بنا لیا گیا۔ اتفاق پورہ بادامی باغ داتا نگر کی سیوریج لائن تبدیل کرنے کیلئے 4کروڑ 26 لاکھ ،ستوکتلہ ڈرین سیوریج لائن 37 کروڑ 79 لاکھ ،پیکو روڈ لائن تبدیلی 39 کروڑ 50 لاکھ ، ایل ایم پی ڈسپوزل لائن تبدیلی 28 کروڑ 84 لاکھ ،فیصل ٹاؤن گول چکر سیوریج لائن 31 کروڑ 33 لاکھ ، پیکو روڈ سیوریج لائن 33 کروڑ، راج گڑھ اسلام پورہ 28 کروڑ 85 لاکھ روپے کا پی سی ون ارسال کر دیا گیا ۔ کمشنر آفس کو7سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لئے پی سی ون ارسال کئے گئے ،واسا کی استعداد کار بڑھانے کے لئے نئی مشینری بھی خریدی جائے گا ۔ 7 ویسٹ واٹر پمپس کی خریداری کے لئے 2 ارب 30 کروڑ روپے کے پی سی ون محکمہ ہاؤسنگ کوارسال کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں