آئی ایس ایس آئی میں افریقہ ڈے پر تقریب، سفرا کی شرکت

 آئی ایس ایس آئی میں افریقہ ڈے پر تقریب، سفرا کی شرکت

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)انسٹی ٹیوٹ آف سٹر ٹیجک سٹڈیز میں سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ نے افریقہ ڈے 2024 منانے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی سفیر سہیل محمود، افریقی کور کے ڈین / مراکش کے سفیر، محمد کرمون،ایڈیشنل سیکرٹری (افریقہ)، شہریار اکبر خان سیکٹر کمانڈر ویسٹ مائنسکا، وسطی افریقی جمہوریہ ، بریگیڈیئر فہد ایوب، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ثاقب رفیق، انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز میں سینئر ریسرچ فیلو، ڈاکٹر طغرل یامین، محمد حمزہ سروش، ڈائریکٹر سینٹر فار افغانستان مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ آمنہ خان ، پاکستان میں افریقی مشنز کے سربراہان اور افریقہ میں پاکستانی مشنز کے سربراہان نے بھی خطاب کیا۔ افریقی مصنوعات کی نمائش کی گئی اور افریقی ثقافت کی عکاسی کرنے والے فن پار وں کے سٹال بھی لگائے گئے ۔ سہیل محمود نے پاکستان کی \'انگیج افریقہ\' پالیسی پر بات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں