رتہ امرال میں جھگڑے کے دوران 1 شخص قتل، 2 زخمی

 رتہ امرال میں جھگڑے کے دوران 1 شخص قتل، 2 زخمی

راولپنڈی(خبرنگار)لڑائی جھگڑے میں ایک شہری قتل، دو زخمی ہوگئے، تھانہ رتہ امرال پولیس کو بلال پرویز نے بتایا کہ اپنے چچا زاد بھائی احمد رضا کے ساتھ ڈھوک منگٹال قبرستان کے ساتھ جا رہا تھا کہ اچانک ثنا اللہ سامنے آگیا۔۔۔

 جس پر اس سے تلخ کلامی ہو گئی ،اتنے میں یوسف خان اور منیر نامی شخص بھی آگئے اور لڑنا شروع کر دیا ،ثنا اللہ بھاگ کر گیا اور چھری لے کر آ گیا اور آتے ہی احمد رضا پر وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ، یوسف خان نے احمد رضا اور منیر نامی شخص نے مجھے مکوں سے مارنا شروع کر دیا، اسی اثنا میں وہاں امین خان اور اویس چھڑانے کیلئے آ گئے ، یوسف خان نے اینٹ اٹھا کر امین خان کو ماری جس سے وہ زخمی ہو گیا ،ا س دوران احمد رضا کی حالت غیر ہو گئی، اسے ہسپتال لا ئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ دریں اثنا رتہ امرال پو لیس نے فوری کارروا ئی کر کے قتل میں ملوث ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں