تمام ادا رے مل کر پولیو مہم کامیاب بنا ئیں ، ڈی سی راولپنڈی

  تمام ادا رے مل کر پولیو مہم کامیاب بنا ئیں ، ڈی سی راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ ضلع بھر میں میں پولیو مہم کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا ، تمام متعلقہ ادارے مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنائیں ۔۔۔

راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر مامور پولیو ٹیمیں ا پنی ذمہ داری پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد پولیو مہم کے انتظامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز، ڈاکٹر احسان، ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر شمائلہ ، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 8 لاکھ 86 ہزار 877 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں