سفرا، غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جا ئے ،آ ئی جی

سفرا، غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جا ئے ،آ ئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز غیر ملکی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی آئی جی سکیورٹی محمد جواد طارق۔۔۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن جہانگیر وٹو اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،ڈی آئی جی سکیورٹی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے آئی جی کو غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے اب تک کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا غیر ملکی سفرا،وفود اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنا یا جا ئے اور جدید ٹیکنالوجی، آرٹیفشل انٹیلیجنس اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے سکیورٹی کے نظام کو مزید موثر بنا یا جا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں