ملکی ترقی کیلئے تعلیم کا حصول ناگزیر ہے ، ڈ پٹی کمشنر مری

 ملکی ترقی کیلئے تعلیم کا حصول ناگزیر ہے ، ڈ پٹی کمشنر مری

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ تعلیم قوموں کی ترقی میں زینے کا کردار ادا کرتی ہے ۔

 مسائل کے حل اور ملکی ترقی کیلئے تعلیم حاصل کرنا ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پھگواڑی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے سٹاف کی حاضری ، تدریسی سرگرمیوں سمیت صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہد ایت کی اساتذہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی سرگرمیوں کو اپنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں