روبینہ خالد کی بل گیٹس سے ملاقات،بی آ ئی ایس پی پر تبادلہ خیال

 روبینہ خالد کی بل گیٹس سے ملاقات،بی آ ئی ایس پی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو غربت سے باہر نکالنے میں فنی مہارت کی فراہمی پر زور دیا گیا۔

روبینہ خالد نے کہا مستحقین کو غربت سے نکالنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔بل گیٹس نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اقدامات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ضرورت مندوں کے لیے ایک بہترین فلاحی پروگرام قرار دیا۔ انہوں نے اس پروگرام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا ۔ بل گیٹس نے کہا میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے غذائیت کی کمی اور غذائی تحفظ جیسے اہم مسائل سے نمٹنے میں نمایاں پیش رفت کی تعریف کرتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں