راولپنڈی کے بیشتر منصوبے دسمبر تک مکمل کرلیے جا ئیں گے، کمشنر

 راولپنڈی کے بیشتر منصوبے دسمبر تک مکمل کرلیے جا ئیں گے، کمشنر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک سے 40 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس ان لینڈ سٹڈی ٹور کے افسران نے ملاقات کی۔

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سٹڈی ٹور پر افسران کو راولپنڈی ضلع کی پروفائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی میں اس وقت مختلف میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہیں جن میں سے اکثر دسمبر تک مکمل کرلئے جائیں گے۔ ان میں سب سے اہم راولپنڈی رنگ روڈ اور دادوچھہ ڈیم کی تعمیر شامل ہے۔ راولپنڈی کو 35 ملین گیلن پر ڈے پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے دادوچھہ ڈیم کی تعمیر کا کام بھی شروع کیاجا چکا ہے، اسکے علاہ لئی ایکسپریس وے، کچہری چوک، سیف سٹی پراجیکٹ، واٹر سپلائی سکیمز، ہولی فیملی و بے نظیر بھٹو ہسپتال کی تزئین و آرائش و دیگر شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں