ڈی سی راولپنڈی کا دورہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، کام کی تعریف

 ڈی سی راولپنڈی کا دورہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، کام کی تعریف

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف سیکشنز میں جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام کی تعریف کی۔

اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن افسران راؤ خلیل احمد، نوید اختر، عطرت زہرااور ناصر عباس بھی موجود تھے ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی اور بین المذا ہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی ڈاکٹر حسان طارق، ایس پی سکیورٹی راجہ ناصر نواز، ڈسٹرکٹ خطیب اقبال رضوی ، پیر اظہار بخاری و دیگر اراکین نے شرکت کی۔ کمیٹی نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علمائے کرام امن و امان قائم رکھنے میں تعاون کریں ۔ محرم الحرام کے موقع پرسکیور ٹی کے موثر انتظامات کیے جائیں گے ۔ ضلعی انتظامیہ کے جانب سے سوشل میڈیا اور لٹریچر کی نگرانی کے لیے سپیشل سیل قائم کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں