یو ٹانگ کمپنی پاکستان میں بسیں تیار کرنے کیلئے فیلڈ پلانٹ قائم کریگی

  یو ٹانگ کمپنی پاکستان میں  بسیں تیار کرنے کیلئے فیلڈ پلانٹ قائم کریگی

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)چین کی ماسٹر موٹر کارپوریشن اور یوٹانگ بس کمپنی نے پاکستان میں یوٹانگ کی نئی انرجی سٹی بسوں کو مقامی طور پر تیار کرنے اور اسمبل کرنے کے لیے ایک جوائنٹ وینچر کمپنی قائم کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

یوٹانگ ماسٹر آپریشن کے لیے ایک نیا گرین فیلڈ پلانٹ قائم کر یگی اور ملک میں سٹی بسیں تیار کرنے والی پہلی اور واحد کمپنی بن جائے گی۔ ایم او یو پر 5 جون کو پاکستان شینزین بزنس کانفرنس میں ماسٹر موٹر کے ڈائریکٹر دانیال ملک اور یوٹانگ کے ہوانگ یوانچاؤ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کے دوران دستخط کیے تھے۔ اس موقع پر جام کمال، وزیر تجارت، رانا تنویر حسین، وزیر صنعت و پیداوار، عبدالعلیم خان وزیر نجکاری، سید ظفر علی شاہ سیکرٹری برائے منصوبہ بندی و ترقی، عرفان اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری، بورڈ آف انویسٹمنٹ بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں