ناقص مٹیریل:سملی ڈیم روڈ دو ماہ میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ناقص مٹیریل:سملی ڈیم روڈ دو ماہ میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بہارہ کہو (شاکر ملک) ٹھیکیدار کے مبینہ طور پر ناقص مٹیریل کے استعمال سے سملی ڈیم روڈ دو ماہ میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔۔۔

 سملی ڈیم روڈ کی ناقص تعمیر کے حوالے سے مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ زاہد دھنیال کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامیہ اور ٹھیکیدار کی لاپرواہی اور مبینہ کرپشن کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور ہر فورم پر نا اہلی اور ناقص مٹیریل استعمال کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں انجمن کے ذمہ داروں نے کہا دو ماہ قبل سملی ڈیم روڈ کی پختگی کا کام کیا گیا جو ناقص مٹیریل استعمال کے باعث دوبارہ کھنڈرات بن چکی ہے جس سے حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ، یہ فیصلہ کیا گیا کہ سملی ڈیم روڈ پر دوبارہ کام شروع ہو چکا ہے جس کی بھرپور نگرانی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں