مری:ٹورازم سکواڈ کی چیکنگ، ہوٹلز و ریسٹورنٹس کو وارننگ

مری:ٹورازم سکواڈ کی چیکنگ، ہوٹلز و ریسٹورنٹس کو وارننگ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب ٹورازم سکواڈ مری سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ ٹورازم سکواڈ نے مری کے مختلف ریسٹورنٹس کا دورہ کیا۔

 چیکنگ کے دوران صفائی ستھرائی کی صورتحال، کمروں کی حالت اور کھانے کے معیار سمیت ریٹس کا معائنہ کیا گیا، ناقص صفائی والے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو وارننگ جاری اور سیاحوں کو پر سکون ماحول اور معیاری کھانا دینے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز خرم حسن کا کہنا تھا پنجاب ٹورازم سکواڈ سیاحوں کی سہولت کیلئے لوکل گورنمنٹ سے مل کر ہر ممکن اقدامات کرے گا اور انہیں صاف ستھرا ماحول، معیاری کھانے کی فراہمی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں