عاشورہ جلوس:روٹ صفائی کیلئے ورکرز کی اضافی نفری تعینات

عاشورہ جلوس:روٹ صفائی کیلئے ورکرز کی اضافی نفری تعینات

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے آج عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹ، امام بارگاہوں کی صفائی کیلئے اپنے ورکرز کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔

 گزشتہ روز کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ اور سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کے ہمراہ شہر کا دورہ کر کے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹ کی سکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے بریفنگ میں بتایا مرکزی جلوس کے روٹ کی رات گئے مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کی گئی، مینوئل سویپنگ سے کوڑا کرکٹ تلف، روٹ کے ویسٹ کنٹینرز کی واشنگ، نالیوں کی صفائی کی گئی ہے، پورے روٹ کے ساتھ ساتھ چونے کا چھڑکائو کیا جا رہا ہے، امام بارگاہوں کی صفائی کی گئی ہے۔ آج جلوس سے قبل صفائی ورکرز مینوئل سویپنگ کر ینگے اور جلوس کے ساتھ ساتھ رہیں گے۔ تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ ہیں اور وہ دن اور رات شفٹوں میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔ جلوسوں کی گزرگاہوں پر سپرے بھی کیا گیا ہے، جلوس کے اختتام پر پھر صفائی کر کے شہر کو زیرو ویسٹ کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں