بلوچستان میں نوجوانوں، غریب خواتین کی فنی تربیت کا فیصلہ

بلوچستان میں نوجوانوں، غریب خواتین کی فنی تربیت کا فیصلہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بلوچستان کی وزیر تعلیم و تکنیکی تربیت راحیلہ حمید خان درانی سے ملاقات کی۔۔۔

 نوجوانوں اور غریب خواتین کو فنی تربیت دینے اور بااختیار بنانے کیلئے مشترکہ اقدام پر تبادلہ خیال کیا گیا، پروگرام کا مقصد بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔ ملاقات میں دونوں محکموں کی مہارت سے فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ تربیت فراہم کر کے مستحق افراد کے روزگار میں اضافہ اور انہیں معاشی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں