خیبر:کلرک سے 75لاکھ کے بانڈ، بھاری اسلحہ پکڑا گیا

خیبر:کلرک سے 75لاکھ کے بانڈ، بھاری اسلحہ پکڑا گیا

خیبر (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر آفس خیبر میں خفیہ اطلاع پر خفیہ ادارے نے کارروائی کر کے خیبر آفس کے لائسنس کلرک رضوان اللہ اور۔۔۔

 اس کے بیٹے نعیم اللہ (اسٹیبلشمٹ کلرک) کے رہائشی کمرے سے 75لاکھ کے پرائز بانڈ، 8750 سعودی ریال، 4ایس ایم جی، 3بکس کارتوس، 14میگزین، 3بلٹ پروف جیکٹس، 2ہینڈ گرنیڈ، 20جوڑے سرکاری جوتے، ایک آئی کام سیٹ اور 3بنڈوریل برآمد کر لیے۔ مذکورہ باپ بیٹا ملاگوری کے رہنے والے ہیں، یہ سارا سامان گھر منتقل کرنے کیلئے دو گاڑیاں خیبر ہاؤس لائی گئی تھیں۔ مذکورہ سامان گاڑیوں میں منتقل کرتے وقت یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ انکوائری رپورٹ میں مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں