طلبا وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ، آپریشنز بارے بریفنگ

طلبا وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ، آپریشنز بارے بریفنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سیف سٹی نے کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے انٹرن شپ کرنے والے طلبا وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کرایا اور آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔

وفد کو مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، آن لائن ویمن پولیس سٹیشن، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کے دورہ میں طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وفد کو بتایا گیا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات بشمول پولیس آپریشنز سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر، ڈسپیچ کنٹرول سنٹر، ای چالان سسٹم اور پکار 15ہیلپ لائن کے اقدامات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر لگائے گئے (چہروں کی شناخت والے) کیمرے مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں