منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی پر 14ملزم گرفتار

منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی پر 14ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی میں 14ملزمان گرفتار کر کے ساڑھے 5 کلو سے زائد چرس، 20 لٹر شراب اور اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔

کامران سے 1کلو 450 گرام، اسد سے 1کلو 240 گرام، نعمان سے 530گرام، نبی سے 740 گرام، بابر سے 510 گرام، اخلاق سے 700گرام، گل سے 625گرام چرس، فیاض سے 20لٹر شراب، سعید، سہیل، حسن، گل، شہزاد اور ابوہریرہ سے ایک ایک پستول 30بور برآمد کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں