مختلف علاقوں سے شادی شدہ سمیت 5 لڑکیاں، لڑکا اغوا

مختلف علاقوں سے شادی شدہ سمیت 5 لڑکیاں، لڑکا اغوا

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں سے 2 شادی شدہ خواتین، 3 لڑکیوں اور ایک لڑکے کو اغوا کرلیا گیا۔

 تھانہ وارث خان کی حدود سے گلزار کی بیوی (ک)، تھانہ ویسٹریج کی حدود سے ناصرکے بیٹی (ل)، تھانہ نصیرآباد کی حدود سے ناظمہ کے بیٹے ظہیر، تھانہ ریس کورس کی حدود سے شائستہ کی بیٹی (ل)، تھانہ گوجرخان کی حدود سے رخسانہ بی بی کی 14سال کی بیٹی (ز) اور بہو (ع) کو اغوا کر لیا گیا۔ ادھر تھانہ گوجرخان پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے سب انسپکٹر زاہد محمود نے بتایا موبائل فون پر کالر نے اپنا نام شعیب بتایا اور کہا اسے اورنگزیب، اس کا بھائی مناظر اور عدیل وغیرہ مار پیٹ کر رہے اور حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے، کانسٹیبل ارسلان، صارم کے ساتھ موقع پر پہنچا تو وہاں اشتیاق علی سب انسپکٹر چوکی قاضیاں بھی پہنچ گیا اور بتایا نادر ٹینٹ سروس پر تین افراد زخمی شخص کو گھسیٹ کر زبردستی گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں