ہیپاٹائٹس خاتمہ کیلئے مربوط حکمت عملی بنا لی:کوآرڈینیٹر ہیلتھ

ہیپاٹائٹس خاتمہ کیلئے مربوط حکمت عملی بنا لی:کوآرڈینیٹر ہیلتھ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) کوآرڈینیٹر ہیلتھ ڈاکٹر مختار احمد سے ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ملک میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمہ کیلئے وفاق اور صوبوں نے 68ارب کے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، ہیپاٹائٹس کے خاتمہ کیلئے مربوط حکمت عملی بنائی ہے۔ ملک بھر میں 160ملین آبادی کی سکریننگ یقینی بنائیں گے اور مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔ وزارت خون کی سکریننگ بڑھانے، ٹیسٹنگ و علاج اور خون کی محفوظ منتقلی یقینی بنائے گی۔ ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او نے ہیپا ٹائٹس کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں