پولیس شہدا، ملازمین کو رعایتی طبی سہولیات کیلئے معاہدہ

پولیس شہدا، ملازمین کو رعایتی طبی سہولیات کیلئے معاہدہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس اور نجی ہسپتال کے مابین رعایتی طبی سہولیات کیلئے معاہدہ طے پاگیا، اے آئی جی جنرل عبدالحق عمرانی اور سی ای او ہسپتال نعمان سعید نے معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت اسلام آباد پولیس کے شہداء کی فیملیز کو طبی معائنوں، لیبارٹری اور ریڈیالوجی ٹیسٹوں پر 50سے 100فیصد تک اور پولیس فورس کے غازیوں کو 40سے 50فیصد تک، پولیس افسروں اور ان کے اہلخانہ کو 30فیصد سے 50تک رعایت دی جائے گی، ادویات کی خریداری پر 10فیصد تک رعایت ہو گی۔ اے آئی جی جنرل نے کہا اسلام آباد پولیس کے شہداء کی فیملیز، غازیوں، پولیس افسروں اور ان کے اہلخانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ایسے اقدامات سے پولیس افسران کا مورال بلند ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں