تعلیمی اداروں کی 40 ناکارہ بسیں فعال، 200 عملہ تعینات

تعلیمی اداروں کی 40 ناکارہ بسیں فعال، 200 عملہ تعینات

اسلام آباد(ماہتاب بشیر)وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے گزشتہ کئی دہائیوں سے تعلیمی اداروں میں پارک چالیس ناکارہ بسیں مرمت کے بعد آئندہ ہفتے پک اینڈ ڈراپ سروس شروع کر دیں گی۔

 سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی نے دنیا کو بتایا تعلیمی اداروں کی بسیں چلانے کیلئے انسانی وسائل کی کمی کو پورا کرنے کیلئے فریق ثالث کی جانب سے 200ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جس سے ہمارے طلبا استفادہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر تعلیم معیاری تعلیم کی فراہمی اور طلبا کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ یہ اقدامات تعلیمی نظام بہتر بنانے کیلئے ان کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا ہم اپنے طلبا کیلئے سازگار تعلیمی ماحول اور معاون خدمات فراہم کرنے کیلئے انتھک محنت کرتے رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں