گھریلو، بائیک چوریوں میں ملوث گروہوں کے 6ارکان گرفتار

گھریلو، بائیک چوریوں میں ملوث گروہوں کے 6ارکان گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) گھریلو اور بائیک چوریوں میں ملوث گروہوں کے 6ارکان گرفتار کر لیے گئے، لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ گھریلو سامان، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے۔

تھانہ نون پولیس نے گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم ’’ڈی جے‘‘ گروہ کے 4ارکان کو گرفتار کر لیا اور ان سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ گھریلو سامان بھی برآمد کر لیا، ملزمان کی شناخت مقدس، مدثر، شان اور جعفر کے ناموں سے ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ تھانہ کوہسار پولیس نے موبائل اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گروہوں کے دو ارکان کو گرفتار کر کے ان سے مسروقہ قیمتی موبائل فون اور لاکھوں روپے مالیت کے 4موٹرسائیکل برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت صادق اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش میں انہوں نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشا ف کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں