تمام تعلیمی اداروں میں سکاؤٹ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

تمام تعلیمی اداروں میں سکاؤٹ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) گروتھ آف سکاؤٹنگ کیلئے کمشنر فورم میں دی گئی سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

تمام تعلیمی اداروں میں سکاؤٹ یونٹ قائم کرنے کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا۔ تمام ممبران نے متفقہ طور پر وفاقی دارالحکومت کے انتظامی اداروں کی معاونت سے سکاؤٹس میں زندگی کی مہارتوں کو پروان چڑھانے کا پروگرام بھی ترتیب دیا۔ اسلام آباد بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی کور کمیٹی کے اہم اجلاس میں سالانہ کیلنڈر اور ایکشن پلان بھی فائنل کیا گیا۔ سینئر اسسٹنٹ صوبائی کمشنر نجم الدین قریشی، ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر افضل بابر، رکن و میزبان زرفشاں عدنان، کوآرڈینیٹر زاہد محبوب، رکن افضل طاہر اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر عبدالستار گل شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں