چور شہریوں کے 22 موٹرسائیکل، لاکھوں روپے، سونا اور بیٹریاں لے گئے

چور شہریوں کے 22 موٹرسائیکل، لاکھوں روپے، سونا اور بیٹریاں لے گئے

راولپنڈی(خبرنگار)مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر، سٹریٹ کرائم، چوری وغیرہ کی وارداتوں میں شہریوں کو 22 موٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔

تھانہ مورگاہ پولیس کو ارتضیٰ نے بتایاکہ موٹرسائیکل پر سوار دو لڑکوں نے گن پوائنٹ پر 4 موبائل فون چھین لئے، واہ کینٹ پولیس کو سی این جی سٹیشن کے کیشئر وقاص نے بتایا پانچ نامعلوم نوجوان دو موٹرسائیکلوں پر آئے، تین کے پاس پسٹل تھے جنہوں نے کاشف امتیاز سے 19200 روپے، موبائل فون چھین لیا، نقیب سکیورٹی گارڈ سے پسٹل 30 بور اور 5 راؤنڈ چھین کر حسن ابدال فرار ہوگئے۔ پیرودہائی پولیس کو عنایت نے بتایا کہ گھر کے تالے توڑ کر کوئی 245000 روپے، 3 تولے سونا چوری کر کے لے گیا، نصیرآباد پولیس کو گل شیر نے بتایا ٹاور سے نامعلوم چور 6 لاکھ روپے کی بیٹریاں چوری کر کے لے گیا۔ ٹیکسلا پولیس کو منیر قادر نے بتایا گھر سے 2 لاکھ روپے چوری کر لیے گئے ہیں، صدر بیرونی پولیس کو افشاں نے بتایا کہ گھر سے کوئی 11 لاکھ روپے کا سونا چوری کرکے لے گیا ہے، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں