پاکستان مخالف نظریات ناقابل قبول ہیں:شاہ غلام قادر

 پاکستان مخالف نظریات ناقابل قبول ہیں:شاہ غلام قادر

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)صدر مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادرنے نئے بلدیاتی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے کہاہے کہ ہم اپنے قانونی مشیروں سے مشاورت کر رہے ہیں ۔۔۔

حکومت سولو فلائٹ سے باز رہے ہم بدون مشاورت کسی ایسے فیصلے کی حمایت نہیں کرینگے ، انہوں نے کہا کہ منفی ہتھکنڈوں سے سیاسی کارکنوں کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ،وقت آگیا ہے کہ ہم آپس کے گلے شکوے پس پشت ڈال کر مستقبل کی طرف دیکھیں، آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں جان بوجھ کر پاکستان مخالف نظریات کو پروان چڑھایا جا رہا ہے جنہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جا ئیگا ، ہمارے بزرگوں نے نظریہ الحاق پاکستان کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور پاکستان ہی ہماری منزل مقصود ہے ۔ ان خیالات کا اظہار شاہ غلام قادر نے ملاقات کیلئے آنیوالے ضلع پونچھ کے ٹکٹ ہولڈرز، حلقہ صدور و جنرل سیکرٹریز سے گفتگو کے دوران کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں